ہومتازہ ترینپن بجلی پیداوار 4950 میگاواٹ تک محدود، طلب میں اضافے سے لوڈ...

پن بجلی پیداوار 4950 میگاواٹ تک محدود، طلب میں اضافے سے لوڈ مینجمنٹ جاری

پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ صوبوں کی جانب سے طلب میں اضافے کے باعث گزشتہ رات پیک اوقات میں ڈیموں سے پانی اخراج سے تقریبا 4950میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اگرچہ پن بجلی کی مجموعی استعداد 11500 میگاواٹ ہے، تاہم اس وقت پیداوار اپنی مکمل صلاحیت سے تقریبا 6000میگاواٹ کم ہے جس کی بنیادی وجہ صوبوں کی جانب سے پانی کی کم طلب بتائی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملک کے جنوبی حصے سے وسطی علاقوں کی جانب 400میگاواٹ بجلی کی ترسیل گرڈ کے استحکام کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے گزشتہ رات پیک اوقات میں بڑھتی طلب کے پیش نظر تقریبا 2سے ڈھائی گھنٹے تک لوڈ مینجمنٹ کی۔

ترجمان کے مطابق زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر پالیسی کے تحت اکنامک لوڈ مینجمنٹ جاری رہے گی جس کا پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ سے الگ نظام ہے۔

بیان کے مطابق ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث تقریبا 5500میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی، اس کی دستیابی سے پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔

ترجمان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ خاص طور پر رات کے اوقات میں بجلی کے استعمال میں احتیاط کریں تاکہ بڑھتی طلب کو بہتر طریقے سے پورا کیا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں