ہومانٹرنیشنلبھارت کی نااہل مودی سرکار عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بھی...

بھارت کی نااہل مودی سرکار عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بھی ناکام

مودی سرکار نے بھارتی معیشت اور انتظامی مشینری کا بھٹہ بٹھانے کے بعد عالمی سطح پر بھی اپنی نااہلی اور ناکامی ثابت کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے 2028میں منعقد ہونیوالی اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 33 کی میزبانی کی پیشکش بھی واپس لے لی ہے۔

میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ایک یوٹرن ثابت ہوا کیونکہ مودی نے 2023میں دبئی میں منعقدہ کانفرنس میں 2028کانفرنس کی میزبانی کیلئے پیشکش کی تھی، یہ فیصلہ صرف ایک ایونٹ کی منسوخی تک محدود نہیں بلکہ بھارت کی ساکھ کیلئے بھی بڑا دھچکا ہے، بھارت پہلے ہی 2035کیلئے بھی اپنے قومی ماحولیاتی اہداف جمع کرانے کی 2ڈیڈلائنز کو نظر انداز کر چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق کانفرنس کی میزبانی سے دستبردار ہونا موسمیاتی بہتری کے اقدامات اور گلوبل سائوتھ کے بھارتی دعوئوں پر سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں