ہومپاکستانرواں سال کی پہلی سہ ماہی، اسلام آباد پولیس کے مختلف علاقوں...

رواں سال کی پہلی سہ ماہی، اسلام آباد پولیس کے مختلف علاقوں میں 597 سرچ آپریشن

اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 597 سرچ آپریشنز کئے ہیں، آپریشنز کے دوران 57ہزار 961افراد اور 25ہزار 25گھرانوں کو چیک کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے کئے گئے سرچ آپریشنز کی تفصیلات جاری کردیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق سر چ آپریشنز جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم افراد کیخلاف کئے گئے ہیں۔

آپریشنز کے دوران 6ہزار 871دکانوں اور 2ہزار 188ہوٹلوں کی بھی تلاشی لی گئی، 19 ہزار 343موٹر سائیکلوں اور 6 ہزار 884 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور 362 افغان شہریوں سمیت 3ہزار 383مشکوک افراد کو تھانوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سے 12 کلاشنکوف، 4 رائفلز، 8 بندوقیں، 5 کلو چرس، 6 کلو ہیروئن، 5 کلو آئس اور شراب بھی برآمد کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں