ہومتازہ ترینفیفا ورلڈکپ 2026ء، فائنل رسائی میں ناکامی، اٹلی کے ہیڈ کوچ مستعفی

فیفا ورلڈکپ 2026ء، فائنل رسائی میں ناکامی، اٹلی کے ہیڈ کوچ مستعفی

فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں ناکامی پر اٹلی کے ہیڈ کوچ گینارو گٹوزو بھی مستعفی ہوگئے۔

جاری بیان میں گٹوزو نے کہا کہ میں بھاری دل کے ساتھ یہ ذمہ داری چھوڑ رہا ہوں کیونکہ ٹیم مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطالوی ٹیم کی نمائندگی ایک اعزاز تھا، کھلاڑیوں نے ہمیشہ بھرپور محنت اور وفاداری کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے باہمی رضامندی سے معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

فیڈریشن نے گٹوزو کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ فیڈریشن کے صدر گیبریئل گراوینا اور ٹیم وفد کے سربراہ جیانلوئیگی بفون نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں