بنوں میں نامعلوم افراد نے ڈیوٹی پر جانیوالے پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ایس ایچ او تھانہ ہوید کے مطابق شعبہ تفتیش کے اہلکار کو ہوید کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور جاں بحق اہلکار کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔


