ہومتازہ ترینپنجگور، دو کم عمر بھائیوں کا فتنہ الہندوستان سے لاتعلقی کا اعلان

پنجگور، دو کم عمر بھائیوں کا فتنہ الہندوستان سے لاتعلقی کا اعلان

پنجگور (لارڈ میڈیا): فتنہ الہندوستان کی جانب سے معصوم بچوں کے استحصال اور انہیں دہشت گردی میں استعمال کرنے کے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پنجگور سے تعلق رکھنے والے دو کم عمر بھائیوں، گہرام اور فہد نے فتنہ الہندوستان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کردیا۔

پنجگور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گہرام اور فہد نے بتایا کہ ٹک ٹاک کے ذریعے دہشتگرد تنظیم کے ریحان نامی شخص نے ان سے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ریحان نے پیسوں کا لالچ دے کر تنظیم میں شمولیت کے لیے ورغلایا۔

فتنہ الہندوستان کے پاس پہنچنے پر ان کی ملاقات دہشتگرد سرغنہ بشام اور سرغنہ فاروق سے ہوئی، جہاں انہیں ترغیب فراہم کی گئی۔ انہیں ذہن سازی کرکے خود کش حملہ، گاڑیوں کی لوٹ مار اور معصوم لوگوں کو قتل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

بچوں نے انکشاف کیا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد بچوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔ متاثرہ بچوں نے مزید بتایا کہ انہیں احساس ہوا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا غلط اقدام ہے، اس لیے وہاں سے فرار ہوگئے۔

بچوں کے والد شہزاد نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ دہشتگرد عناصر کے جھانسے میں آنے سے محفوظ رہ سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں