ہومتازہ ترینپاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی

پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ورلڈبینک نے پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ہر سال 36 لاکھ افراد کو روزگار فراہم نہیں کیا جا رہا۔ تجزیہ کار شہباز رانا نے بتایا کہ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 2019 میں 22 فیصد سے بڑھ کر 2025 میں 29 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ معاشی ترقی کی شرح گزشتہ مالی سال کے آخری تین ماہ میں صرف 2 فیصد رہی، جبکہ سالانہ شرح نمو 3.65 فیصد تک محدود رہی۔ عام پاکستانی کی مجموعی فی کس آمدن میں اضافہ صرف 1.6 فیصد ہوا۔

حقیقی موثر شرح تبادلہ میں 10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اگست 2026 میں مہنگائی 11.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ درآمدات، برآمدات سے بڑھنے کی وجہ سے بیرون ملک ترسیلات زر کو معیشت کے لیے اہم سہارا قرار دیا گیا ہے۔ ورلڈ بینک نے روپے، ڈالر پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے مارکیٹ کے مطابق لچکدار شرح تبادلہ مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال میں ترقی کی شرح 3.8 فیصد اور انتخابی سال میں 4.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ بڑے معاشی اصلاحاتی اقدامات سے ترقی کی شرح 6.2 سے 6.9 فیصد تک بڑھنے کا امکان موجود ہے۔ تاہم، مشرق وسطی کی جنگ سے پاکستان کے درآمدی بل، مہنگائی اور تجارتی خسارے میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

شہباز رانا نے مزید بتایا کہ قومی اکاؤنٹس کمیٹی نے درآمدی اعدادوشمار میں پانچ مالی سالوں کے لیے نظرثانی کی منظوری دی ہے۔ اس سے قومی آمدن اور فی کس آمدن کے تخمینوں پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔ حکومت کی درآمدی اعدادوشمار میں نظر ثانی سے درآمدات میں 14.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں