کوئٹہ (لارڈ میڈیا): جھل مگسی میں نوابزادہ میر نادرعلی مگسی کی قیادت میں مگسی قبیلے کا گرینڈ جرگہ ہوا جس میں دہشت گردوں کے خلاف مگسی امن فورس قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ بلوچستان سے ایم پی اے نوابزادہ زرین مگسی نے کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جھل مگسی کے لوگوں کو متحد کر کے دہشت گردوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم اپنے علاقے میں امن و امان خراب نہیں ہونے دیں گے۔
نوابزادہ زرین مگسی نے کہا کہ معصوم شہریوں کا قتل، لوٹ مار اور املاک کو نقصان پہنچانا بلوچ ثقافت اور روایات کا حصہ نہیں ہے۔ بلوچستان کے قبائلی عمائدین اور عام شہری اپنے علاقوں کو دہشتگرد عناصر سے پاک رکھنے اور امن کے تحفظ کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔ عوام نے دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


