ہومتازہ ترینہری پور میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

ہری پور میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

ہری پور (لارڈ میڈیا) ہری پور کے علاقے سرائے صالح میں ایک تیز رفتار آئل ٹینکر اور دو گاڑیوں کے درمیان ہونے والے حادثے میں چار نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں سوار افراد ایبٹ آباد سے کھانا کھا کر ہری پور واپس آ رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر سے ایک کار ٹکرانے کے بعد دوسری کار بھی بے قابو ہو کر ٹینکر سے جا ٹکرائی۔ جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوانوں کی شناخت 23 سالہ عمر مہتاب، 28 سالہ شامیر جاوید، 19 سالہ سیف الرحمان اور 25 سالہ احسن شاہ سے ہوئی ہے۔ تمام افراد کا تعلق ہری پور کے درویش محلہ کھجوراں والے سے تھا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ہری پور کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے اور ایک ہی محلے میں چار نعشیں پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں