ہومتازہ ترینبھارتی وزیراعلیٰ کو لاہور عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

بھارتی وزیراعلیٰ کو لاہور عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

لاہور (لارڈ میڈیا): بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے تصدیق کی ہے کہ انہیں لاہور میں 27 نومبر کو منعقد ہونے والی عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسمبلی اجلاس کے دوران بھگونت مان نے کہا کہ کانفرنس کے منتظمین نے انہیں دعوت دی ہے اور میزبانی کی پیشکش بھی کی ہے۔

بھگونت مان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ بھارتی حکومت بیرون ملک دوروں کے لیے پابندیاں لگاتی ہے، جیسے فرانس اور جاپان، تو پاکستان جانے کی اجازت کیسے دے گی؟

انہوں نے کہا کہ ہمارا کلچر ایک ہے اور ہمارے شاعر اور لوگ لاہور جائیں گے، میں بھی جانا چاہتا ہوں۔ اس موقع پر اسمبلی اسپیکر نے کہا کہ اگر اجازت ملے تو ہمیں بھی ساتھ لے جائیں۔

اس پر بھگونت مان نے خواہش ظاہر کی کہ ہم سب کرتار پور جائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں