ہومتازہ ترینایف آئی اے دفتر سے 6 کروڑ 40 لاکھ روپے کا سونا...

ایف آئی اے دفتر سے 6 کروڑ 40 لاکھ روپے کا سونا غائب، انسپکٹر گرفتار

کراچی (لارڈ میڈیا): ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے دفتر سے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور دیگر قیمتی سامان غائب ہونے پر تفتیشی انسپکٹر شیخ سہیل محمود کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کیس کے مطابق، 7 مئی 2026 کو مختلف کارروائیوں کے دوران ضبط شدہ سامان، جس میں چاندی، ڈائیز، لیجرز، رجسٹرز، مہریں، وزن کرنے والی مشین اور ایک لاکر شامل تھے، ایف آئی اے کی تحویل میں دیا گیا تھا۔

مقدمے میں الزام ہے کہ ضبط شدہ 4584 تولے یعنی تقریباً 53 کلو گرام چاندی، سونا اور دیگر اشیا کو مال خانے میں جمع کرانے کے بجائے ایک علیحدہ کمرے میں ذاتی تالے کے تحت رکھا گیا۔ ضبط شدہ سامان کی مالیت تقریباً 6 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ انسپکٹر شیخ سہیل محمود نے یہ قیمتی دھاتیں ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں اپنی تحویل میں لے رکھی تھیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں