ہومتازہ ترینآبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے متاثر

آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے متاثر

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ دو آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز کے جنوب میں غیرمجاز راستہ سے گزرتے ہوئے بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ہیں۔ اس حادثے کے باعث دونوں ٹینکرز کے انجن ناکارہ ہو گئے اور عملے کو جہاز چھوڑنا پڑا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق، اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ٹینکرز ایسے راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے ایران نے غیر مجاز قرار دیا ہے۔

بیان کے مطابق، دونوں جہازوں کے انجن روم میں دھماکوں کے باعث وہ ناکارہ ہو کر سمندر میں پھنس گئے۔ ٹینکرز میں مجموعی طور پر 45 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لدا ہوا تھا۔ بعد ازاں عملے نے آبنائے ہرمز کے جنوبی ساحل کے قریب دونوں جہاز چھوڑ دیے۔

آبنائے ہرمز خلیج فارس کو خلیج عمان سے ملاتی ہے اور عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے اہم ترین سمندری راستوں میں شمار ہوتی ہے۔ ایران بحری سلامتی اور اس اہم آبی گزرگاہ پر کنٹرول کے معاملے پر امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران متعدد بار جہازوں کو ان راستوں سے گزرنے سے خبردار کر چکا ہے۔

خبر کے مطابق، امریکا اور اسرائیل نے فروری کے اواخر میں ایران کے خلاف جنگ شروع کی تھی۔ جنگ بندی اور حتمی امن معاہدے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کے باوجود تنازع حل نہیں ہوسکا۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں