فلوریڈا (لارڈ میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک اور فوجی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ انتخابی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم کر سکتا ہے، تاہم فیصلہ کرنا ہوگا کہ یہ جنگ فوری ختم کی جائے یا بتدریج۔ انہوں نے ایران کے خلاف ‘ایپک فیوری’ نامی چھوٹے آپریشن کا ذکر کیا، مگر مزید تفصیلات نہیں دیں۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہے اور ایران کو معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے بعد کیوبا سے بھی نمٹا جائے گا، مگر اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔
صدر ٹرمپ نے انتخابی جلسے کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کے امیدواروں کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ڈیموکریٹ امیدواروں کو انتہا پسند اور امریکا مخالف قرار دیا اور رکن کانگریس الہان عمر پر جعلی نام سے حلف اٹھانے کا الزام عائد کیا، مطالبہ کیا کہ وہ کانگریس سے استعفیٰ دیں۔


