واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایران سے معاہدے کے لیے تیار ہے، لیکن ایران کو اپنے جوہری پروگرام پر لچک دکھانا ہوگی اور اپنی جوہری افزودگی کی صلاحیت میں کمی لانا ہوگی۔
نائب صدر وینس نے کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری سرگرمیوں میں محض مستقبل کی یقین دہانی کافی نہیں ہوگی۔ اگر ایران جوہری ہتھیار نہیں چاہتا تو 60 فیصد افزودہ ایندھن کی ضرورت کیوں ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایرانی صدر اور وزیرخارجہ سے مذاکرات کر رہا ہے، لیکن یہ واضح نہیں کہ ایران میں فیصلے کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے، خاص طور پر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد۔
ایرانی کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے وینس نے کہا کہ ایران وقتاً فوقتاً تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز میں نشانہ بنا رہا ہے، مگر توانائی کی برآمدات روکنے میں ناکام رہا ہے۔
نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں ہتھیاروں کی کمی کا سامنا نہیں کر رہا۔


