ہوماہم ترینپاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

جنیوا (لارڈ میڈیا): اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حق سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ پاکستان کو پانی کے سرحد پار تعاون پر اہم سفارتی کامیابی ملی ہے کیونکہ اس بار قرارداد میں سرحد پار تعاون کا واضح حوالہ شامل کیا گیا ہے۔

قرار داد جرمنی اور اسپین نے پیش کی جبکہ پاکستان نے سرحد پار آبی تعاون کو قرارداد کے حتمی متن میں شامل کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ بھارت نے اس تعاون کے حوالے کو ختم کرنے کی کوشش کی، تاہم انسانی حقوق کونسل کے 47 رکن ممالک نے قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔

قرارداد کی منظوری کے موقع پر پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری عدیل کھوکھر نے خطاب کیا اور پاکستان کے اصولی مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پانی مشترکہ ہو، وہاں ذمہ داریاں بھی مشترکہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک پانی کو سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال نہیں کرسکتا بلکہ یہ تعاون اور باہمی ذمہ داری کے اصولوں کے تحت استعمال ہونا چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں