راولپنڈی (لارڈ میڈیا): نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) راولپنڈی سرکل نے ایک اہم کارروائی کے دوران بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔
ترجمان این سی سی آئی اے نے بتایا ہے کہ چکری روڈ نجی سوسائٹی میں عباسی کال سینٹر پر چھاپے کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان جعلی ٹیلی گرام پروفائلز کے ذریعے آسٹریلوی شہریوں سے دھوکہ دہی کرتے تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان جعلی یوٹیوب ٹاسک اور یو ایس ڈی ٹی کرپٹو انویسٹمنٹ کے نام پر لاکھوں روپے کا فراڈ کرتے تھے، اور کارروائی میں کمپیوٹر، سرورز اور موبائل ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
مرکزی ملزمان، منیجرز اور ٹیم لیڈرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔


