تہران (لارڈ میڈیا) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا جیسے وہ فوجی محاذ پر ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے امریکی بحری ناکہ بندی سے ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے اثرات کو امریکی کامیابی قرار دینا بے بنیاد ہے۔
محسن رضائی نے مزید کہا کہ امریکا کو جنگ کے مستقل خاتمے اور پابندیاں اٹھانے کی شرائط تسلیم کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولا جائے گا جب تک کہ شرائط تسلیم نہ کی جائیں، اور ایران کسی دباؤ یا دھمکیوں کے باعث پیچھے نہیں ہٹے گا۔


