ماسکو (لارڈ میڈیا): روس نے ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روسی حکومت نے اس رقم کی منتقلی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ تاہم، ایرانی حکومت کے مختلف اداروں کے درمیان اس رقم کے استعمال پر اختلاف پایا جاتا ہے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کو امریکہ کی وسیع پیمانے پر پابندیوں کا سامنا ہے۔ ان پابندیوں میں ایران کی تیل کی برآمدات، بینکاری کے شعبے اور عالمی مالیاتی نظام تک رسائی شامل ہیں۔


