ہومتازہ ترینآبنائے ہرمز، ایرانی کمانڈر کا دشمن کو پیچھے دھکیلنے کا دعویٰ

آبنائے ہرمز، ایرانی کمانڈر کا دشمن کو پیچھے دھکیلنے کا دعویٰ

تہران (لارڈ میڈیا) : ایرانی خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے سینئر کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔

بریگیڈیئر جنرل شمخال جعفری نے ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کو بتایا ہے کہ ایران نے دشمن کو اپنے بحری جہاز اور بحری ساز و سامان ایرانی سرحدوں سے دور تعینات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی افواج نے مخالف فریق کا کچھ ساز و سامان مال غنیمت کے طور پر حاصل کیا ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں