ہومتازہ ترینکنٹینرز مالکان کو واجبات تاحال ادا نہیں ہوئے، اویس چوہدری

کنٹینرز مالکان کو واجبات تاحال ادا نہیں ہوئے، اویس چوہدری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آل پاکستان کنٹینرز ایسوسی ایشن کے صدر اویس چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران کنٹینرز فراہم کرنے والے مالکان کو اب تک واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر کنٹینرز کے کرایوں کی مد میں کروڑوں روپے کے اخراجات کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔

اویس چوہدری نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کنٹینرز کے کرائے کی ادائیگی کے لیے باقاعدہ اور شفاف میکنزم بنایا جائے، لیکن اب تک ایسا کوئی نظام وضع نہیں کیا گیا۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کنٹینرز مالکان کے نام پر ظاہر کی جانے والی رقوم اور اصل ادائیگیوں کے درمیان ممکنہ بے ضابطگی کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ وزراء کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی کے دعوؤں کے پیش نظر 2013 سے اب تک ادا کی گئی رقوم کا شفاف آڈٹ کرایا جائے۔

اویس چوہدری نے مطالبہ کیا کہ معاوضہ براہ راست ان گاڑی مالکان کو ادا کیا جائے جن کی گاڑیاں تحویل میں لی گئی ہیں۔ اور حکومت کو یہ ریکارڈ رکھنا چاہیے کہ کتنے کنٹینرز فراہم کیے گئے، کتنے عرصے کے لیے اور اس کے عوض کتنی رقم واجب الادا ہے۔

احتجاج کے لیے کنٹینرز کے کرائے اور دیگر سکیورٹی اخراجات کے حوالے سے سرکاری اعداد و شمار اور کنٹینرز مالکان کی جانب سے عدم ادائیگی کے دعوے میں فرق کو واضح کرنے کے لیے سرکاری اداروں کی جانب سے ادائیگیوں کا ریکارڈ سامنے آنا ضروری ہو گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں