ہومتازہ تریناگر بھاگنا تھا تو احتجاج کی کال کیوں دی، عطا تارڑ

اگر بھاگنا تھا تو احتجاج کی کال کیوں دی، عطا تارڑ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھاگنا ہی تھا تو کال کیوں دی گئی۔ انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کی تیاریوں کو ناکافی قرار دیا۔

وزیر اطلاعات نے وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا۔ ان کے مطابق عالمی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کی تقریر کو سراہا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے اور اسرائیل کی مذمت کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو جنگی اقدام سمجھا جائے گا اور بھارت کو خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے واضح مؤقف رکھتا ہے۔

اختیار ولی خان نے تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال کو غیر سنجیدہ قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی جماعت اور کارکنوں کو غلط بیانی کی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اہم مسئلہ ہے اور پولیس قربانیاں دے رہی ہے۔

اختیار ولی خان نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے اور کہا کہ پولیس کو امن و امان پر توجہ دینی چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں