ہومتازہ ترینجامعات کا کام ماہرین نہیں، آزاد ذہن تیار کرنا ہے، نرگس ماولوالا

جامعات کا کام ماہرین نہیں، آزاد ذہن تیار کرنا ہے، نرگس ماولوالا

کراچی (لارڈ میڈیا): عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد امریکی فلکی طبیعات دان ڈاکٹر نرگس ماولوالا نے کہا ہے کہ جامعات کی ذمہ داری صرف ماہرین تیار کرنا نہیں بلکہ طلبا میں تجسس، تخلیقی صلاحیت، ثابت قدمی اور فکری آزادی کو فروغ دینا بھی ہے۔ وہ میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کی اسکول آف سائنس کی ڈین ہیں اور حبیب یونیورسٹی میں دسویں یوحسن لیکچر سے خطاب کر رہی تھیں۔

ڈاکٹر نرگس ماولوالا کے لیکچر کا موضوع ”دریافت کی خوشی: تجسس، سائنس اور جامعات کا فیصلہ کن کردار” تھا، جس میں طلبا، اساتذہ اور عام شہریوں سمیت تقریباً 4 سے 5 ہزار افراد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ انسان علم کی تلاش میں کیوں ہے، خصوصاً جب فوری فائدہ واضح نہ ہو۔ انسانی تاریخ کی کئی اہم دریافتیں ایسے سوالات سے شروع ہوئیں جن کا کوئی فوری فائدہ نہیں تھا۔

ڈاکٹر نرگس نے کہا کہ تحقیق کے لیے مواقع تک رسائی اہم ہے اور حکومتوں کی تحقیق میں سرمایہ کاری سب سے زیادہ منافع بخش ہے۔

حبیب یونیورسٹی کے صدر واصف رضوی نے کہا کہ ڈاکٹر نرگس کی موجودگی یونیورسٹی کے لیے اہم موقع ہے اور معیاری تعلیم تک رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر نرگس نے اپنے دو روزہ دورے میں حبیب یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور کراچی کی سائنسی برادری سے ملاقاتیں کیں۔

ڈاکٹر نرگس ماولوالا عالمی شہرت یافتہ فلکیات دان ہیں جنہوں نے کائنات میں ثقلی امواج کی دریافت میں کلیدی کردار ادا کیا اور ایم آئی ٹی کے اسکول آف سائنس کی پہلی خاتون ڈین ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں