نیویارک (لارڈ میڈیا): ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کے درمیان ہوئی۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت ایران کی جانب سے سٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی شرائط کے حوالے سے کی گئی۔
نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی شرائط میں امریکی بحری محاصرے کا فوری خاتمہ، ایران کے منجمد اثاثوں کی واپسی، اور ایران کے پراکسی گروہوں سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ شامل ہیں۔


