ہومتازہ ترینسینئر فوجی عہدیدار کا چین اور ویتنام کے درمیان فوجی تعاون مزید...

سینئر فوجی عہدیدار کا چین اور ویتنام کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سینئر فوجی عہدیدار ژانگ شینگ من نے چین اور ویتنام کی افواج کے درمیان عملی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین ژانگ شینگ من نے یہ بات بیجنگ میں 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم میں شرکت کے لئے آنے والے ویتنام کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع فان وان گیانگ سے ملاقات کے دوران کہی۔

ژانگ نے کہا کہ چین اور ویتنام کی افواج کو دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی روشنی میں بڑے سکیورٹی معاملات پر بروقت موقف میں ہم آہنگی پیدا کرکے تعاون بڑھانا چاہیے اور عالمی مسائل سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔

ژانگ نے دوطرفہ تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے مسلسل کوششیں جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر فان وان گیانگ نے کہا کہ ویتنام چین کے ساتھ مل کر مزید عملی اور موثر دفاعی و سکیورٹی تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔

چین اور ویتنام کے درمیان جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری قائم ہے۔ مارچ میں ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں سفارت کاری، دفاع اور عوامی سلامتی سے متعلق چین-ویتنام "تھری پلس تھری” تزویراتی مذاکرات کا پہلا وزارتی اجلاس منعقد ہوا، جس کے بعد چین اور ویتنام کے درمیان سرحدی دفاع سے متعلق دوستی کے تبادلے کا 10واں اجلاس بھی ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں