ہومتازہ ترینپیٹرولیم قیمتیں بڑھیں تو کرائے بڑھا دیں گے، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک...

پیٹرولیم قیمتیں بڑھیں تو کرائے بڑھا دیں گے، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

کراچی (لارڈ میڈیا): آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کرائے بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے دوبارہ ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ مزید قیمتوں میں اضافہ ہوا تو پاکستان بھر میں کرائے بڑھا دیے جائیں گے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز بے روزگار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

اعوان نے کہا کہ اگست کی ہڑتال کے دوران وزیر پیٹرولیم نے قیمتوں میں روزانہ کی تبدیلی نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ وفاقی اور صوبائی حکومت نے 40 دن کا وقت مانگا تھا جو آئندہ ہفتے ختم ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وفاقی اور صوبائی حکومت نے وعدوں پر عمل درآمد نہ کیا تو دوبارہ ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو ٹیکسز میں ریلیف دیا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں