سیالکوٹ (لارڈ میڈیا): پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے، پرتگالی فٹ بال کلب ایف سی پورٹو نے سیالکوٹ فٹ بال اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت سیالکوٹ میں عالمی معیار کی ‘ڈریگن فورس بائی ایف سی پورٹو’ اکیڈمی قائم کی جائے گی۔
یہ اکیڈمی فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل بالز بنانے والے ادارے فارورڈ اسپورٹس کی سرپرستی میں فعال ہو گی۔ ایف سی پورٹو اپنے یورپی تربیتی ماڈل اور تجربے سے پاکستانی نوجوانوں کو کل کے چیمپئنز میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اکیڈمی کے قیام سے ایف سی پورٹو کے عالمی تربیتی نیٹ ورک میں زیر تربیت نوجوانوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔
سیالکوٹ میں ایف سی پورٹو اکیڈمی کا قیام پاک پرتگال اسپورٹس تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔


