ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کا پمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف کا پمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال میں اصلاحات تین ماہ میں مکمل کرنے اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پمز اسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام کی بہتری اور بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے قلیل مدتی اقدامات آئندہ 3 ماہ میں مکمل کیے جائیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کی زیر صدارت پمز کی تحقیقاتی رپورٹ اور وزارت قومی صحت کی جانب سے اسپتال کے پرفارمنس آڈٹ کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انکوائری رپورٹ میں تجویز کردہ قلیل مدتی اقدامات پر عملدرآمد آئندہ 3 ماہ میں یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پمز اسپتال میں ادویات اور دیگر سہولیات مفت فراہم کرنے کے اقدامات کو بھی لائحہ عمل کا حصہ بنایا جائے اور اچھی شہرت کی حامل افرادی قوت تعینات کی جائے۔

وزیراعظم نے پولی کلینک اسپتال کا آڈٹ کرکے بے ضابطگیوں کو دور کرنے کی بھی ہدایت کی، اور سی ڈی اے کو اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں فائر سیفٹی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو وزارت قومی صحت کی جانب سے پمز اسپتال کی بہتری کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ پرفارمنس آڈٹ میں 90 فیصد کے قابل قبول ہدف کے مقابلے میں صرف 39.7 فیصد کمپلائنس پائی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں