ہومتازہ ترینپرائیویٹ حج اسکیم میں 11,600 عازمین کی بکنگ مکمل

پرائیویٹ حج اسکیم میں 11,600 عازمین کی بکنگ مکمل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی ہے، جبکہ پرائیویٹ حج اسکیم کی 60 ہزار نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حج پورٹل پر منظم کمپنیوں کی جانب سے اکانومی، اسٹینڈرڈ اور پریمیم حج پیکیج موجود ہیں۔

حج پورٹل کے ذریعے 25 منظمین کے اکاونٹس میں واجبات کی مد میں 10 ارب روپے موصول ہوگئے ہیں، نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل کے ذریعے 4 ارب روپے سے زائد رقم آن لائن جمع کرائی گئی ہے۔

وزارت حج نے انتباہ کیا ہے کہ حج واجبات کی ادائیگی کے لیے صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل استعمال کریں اور عازمین حج کسی غیر مجاز فرد یا کمپنی کو براہ راست رقم جمع نہ کرائیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ نشستوں کی دستیابی تک 20 نومبر تک جاری رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں