ہومتازہ ترینپی سی بی اکتوبر میں سری لنکا انڈر 17 ٹیم کی میزبانی...

پی سی بی اکتوبر میں سری لنکا انڈر 17 ٹیم کی میزبانی کرے گا

ملتان (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اکتوبر میں سری لنکا انڈر 17 ٹیم کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 ٹیموں کے درمیان تین روزہ میچ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، جو تمام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

سری لنکا انڈر 17 ٹیم 5 اکتوبر کو ملتان پہنچے گی اور دونوں ٹیمیں 6 سے 8 اکتوبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 ٹیموں کے درمیان تین روزہ میچ 9 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جبکہ پانچ ایک روزہ میچز 15 سے 24 اکتوبر تک ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں