ہومتازہ ترینچین نے حقیقی دنیا میں استعمال کے ذریعے روبوٹس کو صنعتی محاذ...

چین نے حقیقی دنیا میں استعمال کے ذریعے روبوٹس کو صنعتی محاذ پر پہنچا دیا

بیجنگ (شِنہوا) دیوار پر چڑھنے کی صلاحیت کا حامل ایک ڈبہ نما روبوٹ زمین سے بہت بلندی پر پیٹروکیمیکل ذخیرہ کرنے والے ایک اسٹیل ٹینک کی بیرونی سطح سے مضبوطی سے چمٹا ہوا ہے۔ حیرت انگیز بلندی پر انتہائی مہارت سے حرکت کرتے ہوئے یہ روبوٹ خودکار طور پر اپنا راستہ مرتب کرتا ہے اور زنگ اتارنے، معائنے اور اسپرے کرنے کے مراحل کو منظم انداز میں انجام دیتا ہے۔

تیانجن میں قائم ایک روبوٹکس کمپنی کے تیار کردہ یہ "مکینیکل اسپائیڈر مین” پہلے ہی جہاز سازی اور پٹرولیم کے شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور انتہائی مشکل ماحول میں بھاری صنعتوں کے کام کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل کر رہے ہیں۔

بنگو روبوٹ کے چیئرمین ژانگ منگ لو نے کہا کہ ویلڈنگ اور سپرے جیسے خطرناک کام عملے کے لئے انتہائی مشکل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "روبوٹس اب افرادی قوت کی اس دیرینہ کمی کو دور کرنے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔”

روایتی طور پر روبوٹس کا استعمال زیادہ تر تفریح اور نمائش تک محدود رہا ہے، جبکہ صنعتی سرگرمیوں میں ان کا استعمال بہت محدود تھا۔ تاہم چین میں اب یہ صورتحال تبدیل ہونا شروع ہو گئی ہے۔

بیجنگ کے ژونگ گوآن چھون میں روبوٹ اختراعی مرکز کے جنرل منیجر مینگ یانگ نے کہا کہ مقصد یہ ہے کہ زیادہ خطرناک اور زیادہ دہرائے جانے والے کام روبوٹس کے سپرد کئے جائیں، تاکہ انسان زیادہ تخلیقی اور قدر والے کاموں پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ "روبوٹکس صنعت کی حقیقی قوت عملی دنیا میں اس کے حقیقی استعمال میں مضمر ہے۔”

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں