ہومتازہ ترینپاسداران انقلاب کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ

تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے علاقے میں ایک امریکی MQ-1 ڈرون کو روک کر مار گرایا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے امریکی ڈرون کا سراغ لگایا، اسے نشانہ بنایا اور پھر تباہ کر دیا۔

آبنائے ہرمز میں یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور اس اہم سمندری راستے میں فوجی و بحری سرگرمیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔

ایرانی دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔ اس لیے امریکی ڈرون کے مار گرائے جانے کی خبر کو فی الحال ایرانی مؤقف کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں