ہومتازہ ترینکراچی میں فٹ پاتھوں سے ٹھیلے ہٹانے کا اعلان، کمشنر کراچی

کراچی میں فٹ پاتھوں سے ٹھیلے ہٹانے کا اعلان، کمشنر کراچی

کراچی (لارڈ میڈیا) کمشنر کراچی کی جانب سے فٹ پاتھوں سے ٹھیلے ہٹانے کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ کمشنر حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فٹ پاتھوں پر ٹھیلوں کی روک تھام کے لیے بلدیاتی اداروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں طے پایا کہ روڈ سائیڈ ہوٹلز کو کیو آر کوڈز اور ایفی ڈیوٹ کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائے گا اور کمشنر پورٹل پر غیر رجسٹرڈ ہوٹلز کو سیل کر دیا جائے گا۔

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق گراں فروشی کے خلاف کارروائیوں میں 17 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 39 دکانیں سیل کر دی گئیں۔

کمشنر کراچی حسن نقوی نے کہا کہ گراں فروشی اور تجاوزات کے خلاف مہم کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں