ہومتازہ ترینابرار الحق اور راحت فتح علی خان کا نیا گانا "تصویر" ریلیز

ابرار الحق اور راحت فتح علی خان کا نیا گانا "تصویر” ریلیز

لاہور (لارڈ میڈیا): معروف گلوکار ابرار الحق اور راحت فتح علی خان کا نیا گانا ‘تصویر’ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ گانے کی موسیقی اور انداز نے ابتدائی طور پر سامعین کو قومی نغمہ سمجھنے میں غلطی کرادی۔

گانے کے بول اور موسیقی کی وجہ سے بعض صارفین نے اسے قومی نغمہ سمجھ لیا، مگر ویڈیو میں سونیاحسین کی اداکاری نے واضح کیا کہ ‘تصویر’ دراصل محبت، جدائی اور محبوب کی یاد پر مبنی ٹریجڈی سونگ ہے۔

ابرار الحق اور راحت فتح علی خان کی آواز میں یہ گانا سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل حاصل کر رہا ہے۔ بعض مداحوں نے شاعری اور گانے کے انداز پر تنقید بھی کی ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ ابرار الحق کو اپنی پی آر ٹیم اور گیت نگار کو تبدیل کرنا چاہیے، جبکہ ایک مداح نے کہا کہ اسے لگا یہ قومی نغمہ ‘اے وطن پیارے وطن’ ہے۔

گانے کی ویڈیو میں سونیاحسین کی اداکاری اور محبت و جدائی کی کہانی نے گانے کو قومی نغمے کے بجائے ایک جذباتی ٹریجڈی سونگ کے طور پر پیش کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں