واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی ڈاک کے ذریعے ووٹوں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا قانونی مؤقف کمزور ہے اور ان کے کامیاب ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی تجویز مسترد کرتے ہوئے عدالت نے امریکی پوسٹل سروس کو میل بیلٹس روکنے کا اختیار نہیں دیا۔
نئے ضابطے کے مطابق ریاستوں کو ووٹرز کی فہرست محکمۂ ڈاک کے حوالے کرنا اور منظور شدہ بیلٹ لفافے استعمال کرنا لازمی تھا۔ محکمۂ ڈاک کو غیر معیاری بیلٹس مسترد کرنے کا اختیار دیا جانا تھا۔
انتخابی حکام نے خبردار کیا کہ اس اقدام سے نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں افراتفری اور ووٹرز کے حقِ رائے دہی سے محرومی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔


