ہومتازہ ترینچین نے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ شعبے کی ترقی کے لئے 5 سالہ...

چین نے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ شعبے کی ترقی کے لئے 5 سالہ منصوبہ جاری کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے حال ہی میں 15ویں پانچ سالہ منصوبہ (2026-2030) کے دوران الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت کی ترقی کا منصوبہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ شعبہ عالمی صنعتی منظرنامے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

منصوبے کے مطابق 2030 تک اس شعبے کی ان صنعتی کمپنیوں کی مجموعی آمدن 300کھرب یوآن سے تجاوز کر جانی چاہیے جن میں سے ہر کمپنی کی سالانہ بنیادی کاروباری آمدن کم از کم 2کروڑ یوآن (تقریباً 29لاکھ 60ہزار امریکی ڈالر) ہو۔ یہ منصوبہ وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قومی ترقی و اصلاحاتی کمیشن نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔

منصوبے میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران مربوط سرکٹس، جدید کمپیوٹنگ، کنزیومر الیکٹرانکس، بنیادی الیکٹرانکس اور توانائی سے متعلق الیکٹرانکس جیسے شعبوں میں ٹیکنالوجی اور مصنوعات کے حوالے سے مسابقتی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی۔

منصوبے میں اس شعبے میں تحقیق و ترقی پر سرمایہ کاری کی شرح 3.5 فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ جدید سمارٹ ٹرمینلز کے استعمال کی شرح میں نمایاں اضافے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں