ہومتازہ ترینپشین میں سی ٹی ڈی آپریشن، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک

پشین میں سی ٹی ڈی آپریشن، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): سی ٹی ڈی نے پشین کے علاقے سرانان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چھ مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ دہشتگرد فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں