ہومتازہ ترینچین میں بڑی تجارتی نمائش سے خدمات کے شعبے میں عالمی تعاون...

چین میں بڑی تجارتی نمائش سے خدمات کے شعبے میں عالمی تعاون کےفروغ پر اتفاق رائے مزید مستحکم

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 9 سے 13 ستمبر تک منعقد ہونے والے خدمات کی تجارت کے بین الاقوامی چینی میلے (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) 2026 نے خدمات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق رائے کو مزید فروغ دیا اور عالمی معیشت کو مضبوط رفتار فراہم کی۔

چین کی وزارت تجارت کے ایک عہدیدار ژو گوانگ یاؤ نے میلے کے اختتام پر منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ 5 روزہ میلے کے دوران تقریباً 100 کانفرنسوں اور فورمز کے علاوہ 100 سے زائد کاروباری روابط اور تشہیری سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس دوران نمایاں نتائج حاصل ہوئے۔

ژو نے کہا کہ کامیاب میلے نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو غیر متزلزل انداز میں وسعت دے گا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا۔

بیجنگ میونسپل بیورو آف کامرس کی نائب سربراہ اور ترجمان لو ہوئی لنگ کے مطابق سی آئی ایف ٹی آئی ایس 2026 نے 7 زمروں میں 1200 سے زائد نتائج حاصل کئے، جس سے وسائل کی درست فراہمی، تبادلوں اور تعاون کو موثر طور پر فروغ ملا۔ انہوں نے بتایا کہ اعزازی مہمان ملک ناروے نے چینی کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کے 6 معاہدوں پر دستخط کئے۔

لو نے کہا کہ رواں سال میلے کو بڑھتی ہوئی مقبولیت حاصل ہوئی اور بڑی تعداد میں لوگ اس کے مقام شوگانگ پارک کا رخ کرتے رہے۔ اتوار کی دوپہر تک سی آئی ایف ٹی آئی ایس کے مرکزی نمائشی علاقوں میں تقریباً 4 لاکھ 20 ہزار دورے ریکارڈ کئے گئے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 36.6 فیصد زیادہ ہے۔

’’عالمی خدمات، مشترکہ خوشحالی‘‘ کے موضوع کے تحت منعقدہ اس میلے میں 1800 سے زائد کاروباری اداروں نے موقع پر اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کیں، جن میں فارچون گلوبل 500 کی 470 سے زائد کمپنیاں اور اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں ادارے شامل تھے۔ نمائشوں میں خدمات کی تجارت سے متعلق نئی ٹیکنالوجیز، حل اور کامیابیاں پیش کی گئیں، جن میں اطلاعات و مواصلات، مالیاتی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اور ذہین طبی خدمات، سمارٹ تعلیم، توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ شامل ہیں۔

ژو کے مطابق چین خدمات کی تجارت میں بین الاقوامی تعاون کو مزید گہرا کرتا رہے گا، تعاون کے نئے طریقے وضع کرے گا، تعاون کے شعبوں کو وسعت دے گا، تعاون کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے گا اور مختلف ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں اور تعاون کے اقدامات سے ہم آہنگی پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس جیسے بڑے نمائشی پلیٹ فارمز کو پل کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

ژو نے کہا کہ ’’ہم دنیا بھر کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ وہ چینی مارکیٹ کا جائزہ لیں اور چین کی وسیع ترین مارکیٹ سے پیدا ہونے والے مواقع میں شریک ہوں۔‘‘

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں