نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی نظام انصاف پر سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں جب کہ عمر خالد کی قید کو چھ سال مکمل ہو چکے ہیں۔ دہلی فسادات کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی رہنما آزاد ہیں جبکہ عمر خالد تاحال قید میں ہے۔
عمر خالد کو بھارتی متنازع ایکٹ کے تحت بغیر ٹرائل کے قید کیا گیا ہے اور وہ ضمانت کے حق سے بھی محروم ہیں۔ بھارتی جریدہ دی کوئنٹ کے مطابق، وہ جیل میں شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
عمر خالد کی والدہ کی آنکھوں میں اپنے بیٹے کی جدائی کی وجہ سے آج بھی آنسو ہیں جبکہ ان کے والد نے بھارتی نظام انصاف کو ناکارہ قرار دیا ہے۔
نیو یارک کے میئر زہران ممدانی بھی عمر خالد کے ساتھ اظہار یکجہتی کر چکے ہیں۔ سابق بھارتی جج دیپک گپتا نے بھارتی سپریم کورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کی تاخیر نے عمر خالد سے اس کی آزادی اور انصاف کا حق چھین لیا ہے۔


