کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی میں سی ٹی ڈی، سندھ رینجرز اور وفاقی حساس ادارے کی کارروائیوں میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ یہ مقابلے دو مختلف مقامات پر ہوئے۔
پہلی کارروائی وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ جمالی پل سپر ہائی وے پر کی گئی، جس میں فتنہ الخوارج کا دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ ہلاک دہشتگرد کی شناخت ساجد علی کے نام سے ہوئی، جو پولیس اہلکاروں کی کلنگ میں ملوث تھا۔
دوسری کارروائی سندھ رینجرز کے ہمراہ گلبائی شیر شاہ کے علاقے میں کی گئی، جہاں ایک اور دہشتگرد مقابلے کے دوران ہلاک ہوا۔ اس کی شناخت ضیا الرحمٰن کے نام سے ہوئی۔


