ہومتازہ ترین60 روز میں 100 بحری جہاز واپس بھیجے، امریکی سینٹرل کمانڈ

60 روز میں 100 بحری جہاز واپس بھیجے، امریکی سینٹرل کمانڈ

فلوریڈا (لارڈ میڈیا) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کے دوران گزشتہ 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہازوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔ سینٹرل کمانڈ نے واضح کیا کہ کسی بھی جہاز کو امریکی اجازت کے بغیر ناکہ بندی سے گزرنے نہیں دیا گیا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد ایران کی بندرگاہوں سے تجارتی آمدورفت کو روک کر تہران کی مالی آمدنی کو محدود کرنا ہے۔

ماہرین کی جانب سے اس صورتحال کو آبنائے ہرمز میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھانے کا باعث قرار دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں