ہومتازہ ترینایران عمان مفاہمت، آبنائے ہرمز فوری طور پر نہیں کھلے گی

ایران عمان مفاہمت، آبنائے ہرمز فوری طور پر نہیں کھلے گی

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کے تحت آبنائے ہرمز فوری طور پر دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز میں داخلے اور اخراج کے لئے نئے بحری راستوں کی تفصیلات پر اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس میں داخلے کا راستہ مکمل طور پر ایرانی علاقائی پانیوں میں ہوگا جبکہ خلیج فارس سے باہر نکلنے والے راستے کا ایک حصہ بھی ایرانی علاقائی پانیوں میں شامل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ بند رہے گا جبکہ امریکا اس راستے کو کھلا رکھنے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے۔ ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مکمل طور پر اس بات سے مشروط ہے کہ امریکا ایران کی شرائط پر عمل درآمد کرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں