اسلام آباد (لارڈ میڈیا) یمن میں حالات انتہائی ابتر ہیں، یمن کے سفیر محمد مطاہر الاشبعی نے کہا ہے کہ امریکا یمن کے معاملے پر صرف باہر بیٹھ کر صورتحال دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی بین الاقوامی گزر گاہ باب المندب بلاک ہو رہی ہے۔
یمنی سفیر نے بیان میں کہا کہ باب المندب کی بندش عالمی توانائی چیلنج کا باعث بن سکتی ہے اور یمن کو بے حد دشوار چیلنجز درپیش ہیں۔ یمنی حکومت مستقل امن کی خواہاں ہے جبکہ حوثی مذاکرات سے انکاری ہیں۔
یمن کی صورتحال پر عالمی برادری کی عدم توجہی پر یمنی سفیر نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری عالمی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


