ہومتازہ ترینکوہاٹ میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف کارروائی کے بعد ڈپٹی کمشنر...

کوہاٹ میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف کارروائی کے بعد ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر فائرنگ

کوہاٹ (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے رحمان آباد میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے بعد ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے قافلے میں شامل گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لاچی اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوہاٹ بھی قافلے میں موجود تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شکر درہ میں مبینہ غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف انتظامیہ نے کارروائی کی تھی جس کے بعد قافلہ واپس جاتے وقت فائرنگ کی گئی۔ واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں