ہومتازہ ترینغریب پس منظر کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریوں کا امکان زیادہ...

غریب پس منظر کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریوں کا امکان زیادہ ہے، برطانوی محققین

لندن (لارڈ میڈیا): برطانوی محققین نے انکشاف کیا ہے کہ غریب پس منظر سے آنے والے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریوں کا امکان زیادہ ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین نے بتایا ہے کہ جن والدین نے یونیورسٹی کی تعلیم حاصل نہیں کی، ان کے بچوں میں ان بیماریوں کا خطرہ 25 فی صد زیادہ ہے۔

تحقیق کے مطابق اینوریکسیا، بُلیمیا اور حد سے زیادہ کھانے کی بیماری غریب طبقے کے نوجوانوں میں زیادہ پائی جاتی ہیں۔ جبکہ اوسط سے زیادہ آمدنی والے والدین کے بچوں میں ایسی ذہنی بیماریوں کا امکان کم ہوتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کھانے کی بیماریوں کو صرف خوشحال طبقے کا مسئلہ سمجھنے سے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹر نورا ٹرومپیٹر نے کہا کہ یہ بیماریاں آمدنی یا تعلیمی پس منظر کی پرواہ نہیں کرتیں اور انہیں مراعات یافتہ طبقے کی بیماری سمجھنے سے ضرورت مند افراد کی تشخیص اور علاج نظرانداز ہو سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں