ہومتازہ ترین50 ہزار میگاواٹ سولر بجلی، پھر بھی لوڈشیڈنگ برقرار

50 ہزار میگاواٹ سولر بجلی، پھر بھی لوڈشیڈنگ برقرار

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان میں شمسی توانائی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں پاکستانی شہریوں، کسانوں اور نجی اداروں نے 50 ہزار میگاواٹ بجلی کے لیے سولر پینل نصب کیے ہیں۔ جبکہ سرکاری سطح پر صرف 41 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہے، پھر بھی کراچی اور لاہور سمیت اکثر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی اذیت برقرار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انفرادی طور پر پیدا شدہ اضافی سولر بجلی ضائع ہو رہی ہے کیونکہ زیادہ تر افراد اپنی ضرورت کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ماہرین نے تجویز دی ہے کہ جن لوگوں نے سولر پینل نصب کیے ہیں، وہ محلہ یا علاقے کی سطح پر چھوٹے گرڈ اسٹیشن بنائیں تاکہ سولر بجلی سے ہر گھر مستفید ہو سکے۔

مقامی گرڈ سٹیشن کے ذریعے سولر بجلی کی منظم خرید و فروخت سے پینل رکھنے اور نہ رکھنے والے دونوں فائدے میں رہیں گے، اول کو مالی فائدہ ہو گا جبکہ دوسرے فریق کو لوڈشیڈنگ سے نجات ملے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں