2026 چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ اِن سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کا آغاز بیجنگ کے شوگانگ پارک میں ہو گیا ہے!
رواں برس کی نمائش میں ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے لے کر بیرون ملک کاروبار کے فروغ سے متعلق خدمات تک مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائش کنندگان شریک ہیں۔ ان نمائش کنندگان کا تعلق 90 سے زائد ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے ہے۔نمائش میں رواں برس ناروے کو مہمان ملک کا اعزاز دیا گیا ہے۔سی آئی ایف ٹی آئی ایس خدمات کی تجارت کے شعبے میں عالمی تعاون کے فروغ کے لئے ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): شی ژاؤ، نمائندہ شِنہوا


