ہومتازہ ترینگیرونگ بندرگاہ تک سڑک دوبارہ کھولنے کا مرحلہ آخر اتنا مشکل کیوں...

گیرونگ بندرگاہ تک سڑک دوبارہ کھولنے کا مرحلہ آخر اتنا مشکل کیوں تھا؟

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ہوانگ شون، کھدائی مشین آپریٹر، چائنہ آن نِنگ
’’جب میں نے کھدائی مشین کی بالٹی پانی میں اتاری تو تیز بہاؤ نے اسے اٹھا کر گھمانا شروع کر دیا۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژو گانگ، موقع پر تعینات کمانڈر، چائنہ آن نِنگ
’’ایک مرحلہ ایسا بھی آیا کہ ہم دو گھنٹے میں پانچ میٹر سے بھی کم آگے بڑھ پائے۔‘‘

آخر گیرونگ بندرگاہ کی جانب جانے والی سڑک دوبارہ کھولنا اتنا مشکل کیوں تھا؟

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژو گانگ، موقع پر تعینات کمانڈر، چائنہ آن نِنگ
’’امدادی کارروائی کا مقام ایک گہری وادی میں واقع ہے جہاں کام کرنے کی جگہ بہت محدود ہے۔
ہمیں صرف ایک ہی راستے سے قدم بقدم آگے بڑھنا پڑا۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ہوانگ شون، کھدائی مشین آپریٹر، چائنہ آن نِنگ
’’وہاں کوئی سڑک موجود نہیں تھی اور ہمیں معلوم نہیں تھا کہ نیچے کیا ہے۔
ہمیں پانی کے اندر راستہ جانچتے ہوئے آگے بڑھنا پڑا اور پھر پہاڑ پر چڑھنے کے لئے ایک نیا راستہ بنانا پڑا۔‘‘

20 برس سے زائد تجربے کے حامل ہوانگ شون سب سے آگے موجود کھدائی مشین چلا رہے تھے۔

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): ہوانگ شون، کھدائی مشین آپریٹر، چائنہ آن نِنگ
’’ہم پانی کے نیچے موجود سڑک دیکھ نہیں سکتے تھے اس لئے ہمیں اپنے تجربے پر بھروسہ کرنا پڑا اور کھدائی مشین کے ذریعے راستہ محسوس کرتے ہوئے آگے بڑھنا پڑا۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): ژو گانگ، موقع پر تعینات کمانڈر، چائنہ آن نِنگ
’’پانی کے بہاؤ کی رفتار 6 سے 7 میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ سکتی تھی۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): ژو گانگ، موقع پر تعینات کمانڈر، چائنہ آن نِنگ
’’ہم جو مواد ڈالتے پانی کا تیز بہاؤ اسے بار بار بہا لے جاتا۔ پھر ہم دوبارہ وہاں مواد بھر دیتے اور وہ دوبارہ بہہ جاتا۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 8 (چینی): ژو گانگ، موقع پر تعینات کمانڈر، چائنا اَن نِنگ
’’چھوٹے ملبے کے تودے، گرتی ہوئی چٹانیں اور ڈھلوانوں کے منہدم ہونے جیسے خطرات کا اکثر سامنا رہتا تھا۔ ہم نے ڈھلوانوں کی مسلسل نگرانی کے لئے ریڈار اور لیزر سینسرز استعمال کئے ۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 9 (چینی): ہوانگ شون، کھدائی مشین آپریٹر، چائنا اَن نِنگ
’’سب سے بڑی چٹان تو حجم کے لحاظ سے شاید ایک گھر سے بھی بڑی تھی۔‘‘

سات دن اور سات راتیں۔

ساؤنڈ بائٹ 10 (چینی): ہوانگ شون، کھدائی مشین آپریٹر، چائنہ آن نِنگ
’’ہم صرف یہ چاہتے تھے کہ سڑک کھول دی جائے۔‘‘

2 ستمبر 2026 کو بنیادی طور پر گیرونگ بندرگاہ کے مرکزی علاقے تک جانے والا امدادی راستہ کھول دیا گیا۔

متاثرہ علاقے میں زندگی کے آثار تلاش کرنے کا عمل اب بھی جاری ہے۔

گیرونگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں