ہومتازہ ترینخدمات کی عالمی تجارت میں برانڈ ویلیو کے لحاظ سے چین کا...

خدمات کی عالمی تجارت میں برانڈ ویلیو کے لحاظ سے چین کا دوسرا نمبر

بیجنگ (شِنہوا) برطانیہ کے ایک مشاورتی ادارے کی رپورٹ میں کہا کیا گیا ہے کہ خدمات کی تجارت سے متعلق دنیا کے 100 سب سے قیمتی برانڈز میں چین 21 برانڈز کے ساتھ عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے جن کی کل مالیت 876.8 ارب امریکی ڈالر ہے۔

’’100 ٹریڈ ان سروسز 2026‘‘ کے عنوان سے یہ درجہ بندی برانڈ ویلیوایشن سے متعلق سرکردہ مشاورتی ادارے ’’برانڈ فنانس‘‘ نے بیجنگ میں خدمات کی تجارت کے بین الاقوامی چینی میلے 2026 کے آغاز کے موقع پر جاری کی۔

رپورٹ کے مطابق 2026 میں خدمات کی تجارت کے عالمی سطح پر سب سے قیمتی 100 برانڈز کی مالیت 46 کھرب امریکی ڈالر ہے جس میں چینی برانڈز کا حصہ 19.08 فیصد رہا اور وہ صرف امریکہ سے پیچھے ہیں۔

وزارت تجارت کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2026 کے پہلے 7 مہینوں میں چین کی خدمات کی تجارت میں مستحکم نمو برقرار رہی کیونکہ سیاحت اور آمد و رفت کی خدمات کی برآمدات نے مجموعی برآمدی توسیع کے نصف سے زائد اضافے کا کردار ادا کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک کی خدمات کی تجارت کا حجم تقریباً 44.5 کھرب یوآن (تقریباً 655.8 ارب امریکی ڈالر) رہا جو سالانہ بنیاد پر 8.3 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، مالیاتی نیٹ ورکس، پیشہ ورانہ خدمات اور سیاحتی برانڈز اپنی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر معاشی فائدے میں بدل رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خدمات کی تجارت ان اہم ذرائع میں سے ایک ہے جس کے ذریعے غیر مادی اثاثوں کو بین الاقوامی سطح پر معاشی اہمیت دی جاتی ہے۔

برانڈ فنانس ایشیا پیسیفک کے منیجنگ ڈائریکٹر ایلکس ہیگ نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، کمیونیکیشنز نیٹ ورکس اور بڑے مالیاتی اداروں کے باہمی تعاون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چین کی خدمات کی تجارت کے برانڈز تیزی سے ابھر رہے ہیں جو ’’میڈ ان چائنہ‘‘ کو ’چائنہ سروسز‘ اور ’چائنہ برانڈز‘ تک لے جانے کے نئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں