لاہور (لارڈ میڈیا): چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ کے منفی تاثر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی کامیابی کی شرح 24 فیصد سے بڑھ کر 73 فیصد ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر تھی اور اب گزشتہ چھ میں سے چار سیریز جیت چکی ہے، لیکن پھر بھی یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ختم ہوچکی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ یہ حقائق چیک اور تصدیق کیے جا سکتے ہیں، تاہم کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی بند ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شکست کو پاکستان کرکٹ کے خاتمے کے طور پر پیش کرنا درست نہیں ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے حکمت عملی پر کام جاری ہے، بالخصوص دنیا کی ٹاپ دو ٹیموں کو شکست دینے کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
انگلینڈ کے خلاف مسلسل دو شکستوں کے بعد پی سی بی نے ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو ریلیز کیا اور ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو ہٹا دیا۔
ان تبدیلیوں پر سابق کھلاڑیوں اور ماہرین کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی۔ سابق کوچ جیسن گلیسپی نے مڈ سیریز تبدیلیوں پر نکتہ چینی کی۔


