ہومتازہ تریناسرائیلی فوج کی ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق

اسرائیلی فوج کی ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق

تل ابیب (لارڈ میڈیا) اسرائیلی فوج نے پہلی بار غزہ میں ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق کی ہے۔ فوجی بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہند رجب اور ان کے خاندان کے 6 افراد کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ 5 سالہ ہند رجب جنوری 2024ء میں غزہ میں ہونے والے فائرنگ کے ایک واقعے میں جاں بحق ہوئی تھیں۔

ہند رجب کے خاندان کے متعدد افراد اس حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ ہند کی مدد کے لیے جانے والی ایمبولینس بھی حملے کی زد میں آئی تھی، جس میں 2 فلسطینی طبی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں